بھٹکل:یکم نومبر(ایس او نیوز) بھٹکل امیچور کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام تعلقہ کے نیو انگلش اسکول میدان میں بھٹکل تعلقہ جونئیر اور سب جونئیر کبڈی ٹیموں کا انتخاب عمل میں آیا۔
تعلقہ کے مختلف مقامات سے قریب 150 کھلاڑیوں نے انتخابی کارروائی میں حصہ لیا اور اپنے اپنے جوہر کا مظاہرہ کیا ، جس میں سے بہترین 40 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ۔ اس موقع پر بھٹکل امیچور کبڈی فیڈریشن کے سکریٹری شری دھر نائک، جعفر حیدر، فزیکل ٹیچر ایم بی نائک، راجاصاحب ، گنیش نائک وغیرہ موجود تھے۔